ملاقات کے دوران بنگلہ دیشی وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے مثبت اور مصالحتی کردار کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے تجارت، کاروبار اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا جبکہ اس بات پر زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کے وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلے باہمی تعلقات کے استحکام میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
ملاقات میں بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ کے متوقع دورۂ پاکستان پر بھی گفتگو کی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
اس موقع پر محمد نذر الاسلام، عشرت جہاں، شمیمہ یاسمین اور عمران حیدر بھی موجود تھے۔






