خصوصی نشست کے دوران طلبہ اور اساتذہ نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ اساتذہ نے کہا کہ پاک افواج نہ صرف قومی سالمیت اور خودمختاری کے محافظ ہیں بلکہ عوام کی حفاظت میں بھی پیش پیش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نشست طلبہ کو روایتی سوچ سے ہٹ کر غوروفکر کرنے اور پاکستانیّت، فعال شہریت اور سماجی ذمہ داریوں کے حقیقی
مفہوم سے روشناس کرانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت کی کاروائیاں شروع : چیف جسٹس کا پہلا انتظامی فیصلہ
طلبہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے کردار نے نوجوانوں میں پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کے عزم کو مزید مضبوط کیا ہے۔ طلبہ نے یہ بھی کہا کہ آج کی نشست سے یہ احساس ہوا کہ میڈیا پر خبریں بغیر تجزیہ اور تصدیق کے پھیلانا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے، اور پاک فوج ہم سے اور ہم پاک فوج سے ہیں۔







