جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ضلع کا نام پہاڑ پور رکھا گیا ہے۔ نئی تشکیل کے مطابق تحصیل پہاڑ پور اور تحصیل پنیالہ کو ضم کرکے ضلع پہاڑ پور بنایا گیا ہے، جب کہ یہ علاقہ اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان کا سب ڈویژن تھا۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ نے ضلع پہاڑ پور کے قیام کی منظوری 2 اکتوبر 2025 کو اپنے 39 ویں اجلاس میں دی تھی، جسے اب باقاعدہ طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ضلع پہاڑ پور کا صدر مقام بھی پہاڑ پور ہی ہوگا۔
حکومت کے اس فیصلے کے بعد علاقے میں انتظامی ڈھانچے کی ازسرنو تشکیل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جس سے مقامی سطح پر گورننس، ترقیاتی امور اور عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری آنے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔







