پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انڈین پشت پناہی یافتہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 22 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورسز نے فتنہ الخوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ کارروائی کے بعد علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ انڈین اسپانسرڈ دہشت گرد کو فرار یا دوبارہ منظم ہونے کا موقع نہ مل سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن "عزمِ استحکام" کے تحت ملک بھر میں انسدادِ دہشت گردی کی مہم بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔