پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں کی جانے والی اس کارروائی کے دوران فورسز نے مؤثر حکمت عملی کے ساتھ دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، جب کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔

ترجمان کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن ’عزمِ استحکام‘ کے تحت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔