نوٹیفکیشن کے مطابق نئے نظام میں 96 سے 100 فیصد نمبرز لینے والے طلبہ کو A++ گریڈ ملے گا، جب کہ 91 سے 95 فیصد نمبروں پر A+ گریڈ دیا جائے گا۔ اسی طرح 86 سے 90 فیصد کے لیے A گریڈ، 81 سے 85 فیصد کے لیے B++، اور 76 سے 80 فیصد کے لیے B+ گریڈ مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب سے گرفتار، وہاں کیا کررہی تھیں؟

بورڈ کے مطابق 71 سے 75 فیصد پر B گریڈ، 61 سے 70 فیصد پر C+، جب کہ 51 سے 60 فیصد پر C گریڈ دیا جائے گا۔ 40 سے 50 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو D گریڈ ملے گا، جب کہ 40 فیصد سے کم نمبروں والے طلبہ کو "Ungraded" قرار دیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ناکام طلبہ اگر دیگر شرائط پوری کریں تو دوبارہ امتحان دینے کے اہل ہوں گے۔