وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملاقات کی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات میں خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور پاکستان کی جانب سے فریقین کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم، فیلڈ مارشل نے کشیدگی میں حالیہ کمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام فریقین پر جنگ بندی برقرار رکھنے اور تحمل کا مظاہرہ جاری رکھنے پر زور دیا۔
Islamabad : 9 April, 2026.
— Prime Minister s Office (@PakPMO) April 9, 2026
Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), COAS & CDF called on the Honourable Prime Minister of Pakistan Mian Muhammad Shahbaz Sharif at the Prime Minister’s Office.
The dignitaries reviewed the progress of Pakistan’s mediatory efforts to achieve… pic.twitter.com/9Pe9dRj64T
ملاقات میں پاکستان کی جانب سے خطے میں پائیدار امن کے لیے ثالثی کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم، فیلڈ مارشل نے تمام فریقین کی جانب سے صبر و تحمل کو سراہا۔ وزیراعظم نے اس عمل میں شامل فریقین کے عزم کو بھی سراہا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات میں امن کی کوششوں میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور وزیراعظم کی جانب سے آنے والے وفود کو پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت کا اعادہ کیا گیا۔







