پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان اور برطانیہ کے مسلسل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
بیان کے مطابق جنرل سر چارلس رولینڈ نے دہشت گردی کے خلاف افواجِ پاکستان کی قربانیوں اور کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور علاقائی امن کے قیام میں پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔
#ISPR
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) November 6, 2025
Rawalpindi, 06 November, 2025
General Sir Charles Roland Vincent Walker, Chief of the General Staff (CGS) of the United Kingdom Army, called on Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, Chief of Army Staff (#COAS), #Pakistan Army, at General Headquarters (GHQ) today.… pic.twitter.com/Ni4sCQgz8t
ملاقات سے قبل برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور پاک فوج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے پیش کی جانے والی سلامی قبول کی۔







