تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ ماموں کانجن کی حدود چک 550 گ ب میں پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور ایس پی صدر مہر سعید سیال موقع پر پہنچے۔
پولیس کے مطابق 38 سالہ صفیہ پروین چار بچوں کی ماں تھی۔ دونوں بیویاں ایک ہی گھر میں رہتی تھیں اور ان کے درمیان آئے دن سوتن کی لڑائی چلتی رہتی تھی۔ گھریلو جھگڑے کے دوران ملزم شبیر احمد نے اپنی دوسری بیوی مافیا بی بی کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر صفیہ پروین کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کر دیا۔
پولیس نے لاش قبضے میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے، جب کہ مزید تفتیش جاری ہے۔






