ایس ایس پی انور کھیتران کے مطابق پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کیا، جو 14 مسافروں کے اغوا کے بعد شروع کیا گیا۔ آپریشن کے دوران کچہ رجوانی، کچہ عمرانی اور کچہ کراچی سے ڈاکوؤں کا صفایا کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے بعد کلیئر کیے گئے علاقے راجن پور پولیس کے حوالے کر دیے گئے ہیں اور تباہ شدہ مورچوں سے اسلحہ اور بارود کی برآمدگی کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے خود اپنا کیس کمزور کیا، آج کوئی ضمانت دینے کو تیار نہیں: خواجہ سعد رفیق

انہوں  نے مزید کہا کہ ڈاکوؤں کے مورچوں میں موجود راکٹ پھٹنے کا خدشہ تھا اور اس دوران برآمد ہونے والا اسلحہ وانا، وزیرستان کے بھی خطرناک ہتھیاروں سے زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ڈاکوؤں نے مسافر بس کے مسافروں کو اغوا کر کے کچے کے علاقوں میں لے گئے تھے۔