تفصیلات کے مطابق حلقہ جی بی اے 1 گلگت 1 کے 80 پولنگ اسٹیشنز میں سے 28 کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امجد حسین 3,600 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد شفیق الدین 2,300 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 2 گلگت 2 کے 91 پولنگ اسٹیشنز میں سے 27 کے نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حفیظ الرحمان 4,129 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جمیل احمد 2,695 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 3 گلگت 3 کے 82 پولنگ اسٹیشنز میں سے 42 کے نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد اقبال 5,000 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ آزاد امیدوار سید سہیل عباس 3,867 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 4 نگر 1 کے 53 پولنگ اسٹیشنز میں سے 37 کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد علی اختر 5,072 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کے محمد ایوب وزیری 4,547 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 5 نگر 2 کے 32 پولنگ اسٹیشنز میں سے 11 کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار جہانگیر شاہ 814 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جاوید علی منوا 629 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 6 ہنزہ کے 88 پولنگ اسٹیشنز میں سے 12 کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار نیک نام کریم 937 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار راجہ نظیم الامین 478 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 7 اسکردو 1 کے تمام 31 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سید توقیر مہدی 4,337 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے راجہ جلال حسین خان 3,891 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ جی بی اے 8 اسکردو 2 کے 70 پولنگ اسٹیشنز میں سے 8 کے نتائج کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے محمد کاظم 1,228 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سید محمد علی شاہ 936 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 9 اسکردو 3 کے 54 پولنگ اسٹیشنز میں سے 6 کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے فدا محمد ناشاد 967 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار وزیر محمد سلیم 806 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 10 اسکردو 4 کے 51 پولنگ اسٹیشنز میں سے 9 کے نتائج کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مشتاق حسین 1,059 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ناصر علی خان 947 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 11 کھرمنگ کے 51 پولنگ اسٹیشنز میں سے 10 کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے اقبال حسن 1,255 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار شجاعت حسین 831 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 12 شگر کے 71 پولنگ اسٹیشنز میں سے 10 کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عمران ندیم 1,541 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے طاہر شگری 875 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 13 استور 1 کے 57 پولنگ اسٹیشنز میں سے 36 کے نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رانا فرمان علی 4,368 ووٹ لے کر معمولی برتری حاصل کیے ہوئے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار شاہدہ 4,312 ووٹوں کے ساتھ ان کے تعاقب میں ہیں۔

حلقہ جی بی اے 14 استور 2 کے 51 پولنگ اسٹیشنز میں سے 24 کے نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رانا محمد فاروق 3,390 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے شمس الحق لون 3,383 ووٹوں کے ساتھ صرف 7 ووٹوں کے فرق سے دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 15 دیامر 1 کے 51 پولنگ اسٹیشنز میں سے 8 کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محمد دلپزیر 1,274 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ولی الرحمان 805 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 16 دیامر 2 کے 42 پولنگ اسٹیشنز میں سے 7 کے نتائج کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے عتیق اللہ 1,225 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد انور 867 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 17 دیامر 3 کے 46 پولنگ اسٹیشنز میں سے 6 کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد نسیم 1,306 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار عبدالکریم 803 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 18 دیامر 4 کے 32 پولنگ اسٹیشنز میں سے 5 کے نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کفایت الرحمان 1,256 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے گلبر خان 1,162 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 19 غذر 1 کے 78 پولنگ اسٹیشنز میں سے 21 کے نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ظفر محمد 2,233 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار نواز خان ناجی 2,155 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 20 غذر 2 کے 69 پولنگ اسٹیشنز میں سے 20 کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار صفدر علی شیرازی 1,530 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عبدالجہاں 1,504 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 21 غذر 3 کے 60 پولنگ اسٹیشنز میں سے 14 کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار امان علی 2,040 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے غلام محمد 1,788 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 23 گھانچے 2 کے 50 پولنگ اسٹیشنز میں سے 9 کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار انور علی 2,474 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جب کہ آزاد امیدوار عبد الحمید 344 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 24 گھانچے 3 کے 46 پولنگ اسٹیشنز میں سے 26 کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار اسد شفیق 4,419 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد اسماعیل 2,830 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ حتمی نتائج الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہونے کے بعد جاری کیے جائیں گے۔