سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ستائیسویں ترمیم کی جو تفصیلات سامنے آرہی ہیں وہ ہولناک ہیں، اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اس ترمیم کو کلیتاً مسترد کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ترمیم دینی، آئینی، جمہوری، سماجی اور سیاسی اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے اور اس کے ذریعے نظامِ انصاف پر شب خون مارنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کی جمہوریت کیا کیا گل کھلائے گی؟ وصیت، وراثت اور وڈیرہ شاہی پر پارٹی چلانے والے ممبرانِ پارلیمنٹ کی خرید و فروخت کرنے والے اب عوام کے سامنے جوابدہی کو بھی اپنی توہین سمجھتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ میئر شپ پر قبضے اور فارم 47 کے ذریعے سیاست کو آگے بڑھانے والے اب عدالتوں کو بھی جوابدہ نہیں رہنا چاہتے۔