تفصیلات کے مطابق وزیرِ پیٹرولیم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ علاقائی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تیل کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ معاہدوں کے باعث حکومت کو قیمتوں میں اضافے کا بوجھ صارفین تک منتقل کرنے کے لیے اقدامات کرنا پڑ رہے ہیں۔
وزیرِ پیٹرولیم نے بتایا کہ آئندہ ہفتے کے لیے ڈیزل کی قیمت میں 26.77 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں بھی 26.77 روپے اضافہ کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ممکنہ حد تک عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ خود برداشت کرنے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت سمیت تمام صوبائی حکومتوں نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تاریخی اقدامات کیے ہیں۔
وزیرِ پیٹرولیم نے امید ظاہر کی کہ خطے میں جلد امن قائم ہوگا، جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ممکن ہو سکے گا۔







