پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 409 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 409 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔







