پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق قیمتوں میں کمی کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دو  روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں چار روپے 79 پیسے کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 279 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں آئندہ 15 روز تک نافذ العمل رہیں گی۔