پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 10 روپے 60 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے 57 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث حکومت پاکستان نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔







