واک میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جب کہ شرکاء قومی پرچم، بینرز اور مشعلیں اٹھائے ہوئے تھے۔ اس موقع پر پاک فوج کے حق میں اور ملکی سلامتی کے لیے نعرے بھی لگائے گئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمیعت طلبہ جامعہ پنجاب احسن فرید نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص انڈین جارحیت کے خلاف پاکستانی قوم کے اتحاد، جرات اور دفاعی عزم کی علامت تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں: معرکہ حق میں انٹیلیجنس اور ڈرون ٹیکنالوجی فیصلہ کن ثابت ہوئی : وزیر داخلہ محسن نقوی
احسن فرید کا کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبہ ہمیشہ نظریۂ پاکستان، قومی سلامتی اور امتِ مسلمہ کے مسائل پر بھرپور کردار ادا کرتی رہی ہے۔ یہ واک اس عزم کی تجدید ہے کہ پاکستانی نوجوان ملک کے دفاع اور استحکام کے لیے متحد ہیں۔
واک کے اختتام پر شہداءِ وطن کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جب کہ ملکی سلامتی، استحکام اور افواجِ پاکستان کی کامیابی کے لیے بھی دعائیں مانگی گئیں۔







