ریسکیو ذرائع کے مطابق ویٹرنری یونیورسٹی کی بس لاہور جا رہی تھی جب سامنے سے آنے والی ویگن سے ٹکرا گئی۔ اطلاعات کے مطابق ویگن ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے بس سے ٹکرا گئی۔
اس شدید حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا جھنگ میں بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، انہوں نے زخمی طلبہ اور مسافروں کے بہترین علاج معالجہ کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنر جھنگ کو علاج معالجے کی مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے بس حادثے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔






