پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایڈووکیٹ منیر احمد کی گاڑی پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس حملے میں گاڑی کا ڈرائیور اور ایک راہگیر بھی موقع پر جان بحق ہو گئے جبکہ شدید زخمی ایڈووکیٹ منیر احمد سدھانہ کو فوری طور پر ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

مزید ئی کہ حادثے کے بعد لاشوں کو مارچری منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس نے جائے وقوعہ پر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے اور سرچ آپریشن جاری ہیں۔

واضع رہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت ممکنہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتی ہے تاہم ابتدائی تفتیش کے بعد تصدیق کے لیے مزید تحقیقات درکار ہیں۔