تفصیلات کے مطابق جلال پور بھٹیاں کے پاسکو سنٹر میں سرکاری فوڈ اسٹاک میں شامل گندم کی بوریوں سے گندم نکال کر اس کی جگہ بھوسہ بھر دیا گیا، جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص جب بوریوں کی جانچ کرتا ہے تو ان میں سے گندم کے بجائے بھوسہ برآمد ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سنگین معاملے پر تاحال متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آ سکی، جب کہ اس نوعیت کی غفلت اور بدعنوانی کے اثرات آنے والے دنوں میں عوام کو مہنگائی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے بوجھ تلے مزید دبا سکتے ہیں۔