اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اللہ کے حکم اور اس کے فرمان کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں گے، جو جنگ مسلط کرے گا اسے بھرپور جواب ملے گا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ انڈیاکے خلاف جنگ میں اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ پاکستان کو سربلند کیا ہے، جب مسلمان اللہ پر بھروسہ کرتا ہے تو اللہ اُس کے ہاتھوں سے پھینکی گئی مٹی کو بھی میزائل بنا دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فوج اللہ کی فوج ہے اور ہمارے سپاہی اللہ کے نام پر لڑتے ہیں، اس لیے کوئی بھی طاقت پاکستان کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتی۔







