تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پٹرولیم مصنوعات سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزارتِ پٹرولیم کی جانب سے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) March 6, 2026
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء جام کمال خان، احد خان… pic.twitter.com/jW7AyWrPJo
اجلاس کو بتایا گیا کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے اور سپلائی کی صورتحال تسلی بخش ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی پٹرول پمپ مصنوعی قلت پیدا کرنے کے مکروہ دھندے میں ملوث پایا جائے اسے فوری طور پر بند کیا جائے اور اس کا لائسنس منسوخ کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
وزیراعظم نے وفاقی وزیر پٹرولیم کو ہدایت دی کہ وہ صوبوں کا دورہ کریں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر پٹرولیم مصنوعات کی بچت اور عوام کو ان کی بلا تعطل فراہمی کے لیے جامع لائحہ عمل اور منصوبہ بندی تیار کریں۔
اجلاس میں یہ بھی ہدایت کی گئی کہ پٹرولیم مصنوعات کی نقل و حرکت کی نگرانی کے لیے ایک ڈیش بورڈ قائم کیا جائے جس کے ذریعے صوبوں کے ساتھ ریئل ٹائم میں ڈیٹا شیئر کیا جا سکے اور ترسیل کے نظام کی مؤثر نگرانی ممکن ہو۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif chairs a meeting regarding petroleum products. pic.twitter.com/WDGufBV7TZ
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) March 6, 2026
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء جام کمال خان، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، علی پرویز ملک اور اویس خان لغاری، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر، گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔






