نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق شہری حکیم اللہ کا کہنا ہے کہ تمام چالان 30 اکتوبر کو کیے گئے، ان میں سے تین چالان ماڑی پور کے مقام پر دوپہر 12 بج کر 03 منٹ پر، جب کہ دو چالان حسن اسکوائر پر 12 بج کر 13 منٹ پر کیے گئے۔ تمام چالان سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر جاری کیے گئے۔
حکیم اللہ نے بتایا کہ چالان کی رسیدوں پر تاریخ بھی واضح درج ہے اور جب اسے ایک ہی دن میں پانچ چالان موصول ہوئے تو حیرت کے ساتھ ساتھ پریشانی بھی لاحق ہوگئی۔
دوسری جانب ٹریفک پولیس کے مطابق شہری سے رابطہ کر لیا گیا ہے اور اسے سہولت سینٹر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چالان کا ریویو کیا جائے گا اور چونکہ یہ شہری کا پہلا چالان ہے، اس لیے اسے معاف بھی کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کراچی میں ای چالان کے نظام سے متعلق شہریوں کی شکایات میں حالیہ دنوں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔







