ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی نے صحت کے مسائل کے سبب وفاقی آئینی عدالت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ ان کا نام وفاقی آئینی عدالت کے لیے زیر غور تھا، تاہم انہوں نے عہدے سے معذرت کر دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی اور سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی تھی، جس کے تحت وفاقی آئینی عدالت کا قیام عمل میں آیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر جسٹس امین الدین کو وفاقی آئینی عدالت کا پہلا چیف جسٹس مقرر کیا گیا۔

مزیدجانیں: وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس جسٹس امین الدین نے عہدے کا حلف اٹھا لیا


دوسری جانب، 27 ویں آئینی ترمیم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے سپریم کورٹ کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا اور اپنے استعفے صدر پاکستان کو ارسال کیے۔

یہ اقدام وفاقی آئینی عدالت کے قیام اور ججز کے انتخاب کے عمل میں اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔