یہ فیصلہ وزیراعظم کی ایڈوائس پر جاری خلیجی تیل بحران اور حکومتی کفایت شعاری اقدامات کے تناظر میں کیا گیا۔ حکومت نے توانائی کے تحفظ اور اخراجات میں کمی کے پیش نظر ان تقریبات کو نہ کرنے کی سفارش کی تھی، جسے صدر نے منظور کر لیا۔
صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ قومی وسائل کا ذمہ دارانہ اور محتاط استعمال ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
دوسری جانب یومِ پاکستان کے اعزازات کی تقریب کو مؤخر کر دیا گیا ہے، جو اب 28 اپریل 2026 کو منعقد ہوگی۔







