پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور خوارج کی پوزیشن کو مؤثرانداز میں نشانہ بنایا۔
On 18-19 November 2025, seven khwarij belonging to Indian Proxy Fitna Al Khwarij were killed in three separate engagements in Khyber Pakhtunkhwa Province.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 20, 2025
On reported presence of Khwarij, an intelligence based operation was conducted by the Security Forces in Mohmand District.…
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کرم میں ایک کارروائی میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 خوارج ہلاک ہوئے جب کہ خفیہ اطلاع پر دوسری کارروائی میں 11 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند میں کارروائیوں میں فتنہ خوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے، لکی مروت فائرنگ کے تبادلے میں 2 جب کہ ٹانک میں میں ایک خارجی دہشت گرد کو ہلا ک کیاگیا۔
On 19 November 2025, twenty three khwarij belonging to Indian Proxy Fitna Al Khwarij were killed in two separate engagements in Kurram District, Khyber Pakhtunkhwa Province.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 20, 2025
On reported presence of Khwarij, a targeted operation was conducted by the Security Forces. During the…
کامیاب کارروائیوں پر وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے






