پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق ضلع شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئی کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مطلوبہ مقام پر مؤثر آپریشن کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 خوارج کو ہلاک کیا۔
دوسری جانب ضلع کرم میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی کے دوران مزید 5 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے میں استعمال ہو رہا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزمِ استحکام کے وژن کے تحت ملک سے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں پوری قوت اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں گے۔







