وزیراعظم کی مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی تحریک انصاف کے مشورے سے بننے والی کابینہ کالعدم ہوجائے گی۔

انہوں نے نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف کیس کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا۔

رانا ثنا نے کہا  کہ نواز شریف کیس کے سپریم کورٹ کے فیصلے  میں کہا گیا ہے کہ جب ایک آدمی مجرم قرار پا جائے تو وہ نہ سیاسی جماعت کا سربراہ رہ سکتا ہے ،  نہ ہی وہ سیاسی جماعت کے کسی مشورے میں شامل ہوسکتا ہے اور اگر وہ شامل ہے تو وہ فیصلہ کالعدم ہوگا۔

دوسری جانب  پروگرام میں شریک تحریک انصاف کے بیرسٹر عمیر نیازی نے رانا ثناء اللہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ  آپ سہیل آفریدی کی بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات تو کروائیں پھر کورٹ کالعدم قرار  دے دے تو ہم اپنی حکومت قربان کرنے کو  تیار ہیں۔

وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی پر مختلف لوگ تنقید بھی کررہے ہیں کہ صرف سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک پر ہی توجہ ہے صوبے کے عوام لاوارث ہیں۔