پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 19 دسمبر کو صوبہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو علیحدہ آپریشنز کیے، جن میں فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے نو خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ دوسری کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ضلع بنوں میں کی گئی، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مزید پانچ خوارج کو ہلاک کیا۔
On 19 December 2025, in a heinous and cowardly terrorist act, Khwarij belonging to Indian proxy Fitna al Khwarij attacked security forces camp, in general area Boya, North Waziristan District.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 21, 2025
Khwarij attempted to breach the perimeter security, however, their nefarious designs… pic.twitter.com/yUapuzguOZ
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج انڈین سرپرستی میں سرگرم تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں، نیز معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں موجود انڈین سرپرستی میں سرگرم دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشنز جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت فیڈرل ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن “عزمِ استحکام” کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسداد دہشت گردی مہم پوری شدت سے جاری رہے گی، تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔






