نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و ناظم اجتماع لیاقت بلوچ نے کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جی پولیس، سی ٹی او اور دیگر افسران کا استقبال کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری، ضیا الدین انصاری، انجینئر اخلاق احمد اور احمد سلمان بلوچ بھی شریک تھے۔

لیاقت بلوچ نے انتظامیہ کے بھرپور تعاون پر شکر گزاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعتِ اسلامی کا اجتماع ان شاء اللہ پرامن، منظم اور بامقصد ہوگا۔ اجتماع گاہ میں 20 ہزار رضاکار سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

کمشنر لاہور مریم خان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اجتماعِ عام کے شرکاء کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں تاکہ شرکاء کو بہترین سہولیات مہیا کی جا سکیں۔