دفترِ خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر کویت کے وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔
H.E. Sheikh Jarrah Jaber Al-Ahmad Al-Sabah, Minister of Foreign Affairs of the State of Kuwait, arrived in Islamabad today on an official visit at the invitation of Deputy Prime Minister and Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50.
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) July 28, 2026
Upon arrival at Islamabad… pic.twitter.com/7sOY6qtx22
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری (مشرقِ وسطیٰ) زاہد حسین نے کویتی وزیرِ خارجہ کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور کویت کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات، مشترکہ تاریخ، باہمی اعتماد اور قریبی تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔






