تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے لیاری سیکٹر 36 میں اظہر محمد گوٹھ، صدیق اکبر چوک کے قریب ایک خالی پلاٹ سے 33 سالہ عبدالرحمان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔
ریسکیو حکام نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق متوفی چار بچوں کا باپ تھا۔
اہل خانہ نے بتایا کہ اس کی اہلیہ چار ماہ قبل ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی اور متعدد کوششوں کے باوجود واپس نہیں آئی۔ ایک ہفتہ قبل عبدالرحمان اپنی بیوی کو منانے بھی گیا تھا، تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالرحمان گھریلو مسائل اور بیوی کی ناراضگی کے باعث شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا، تاہم واقعے کے تمام پہلوؤں سے مزید تفتیش جاری ہے۔







