میڈیا رپورٹس کے مطابق حب پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی مین کیبل میں اچانک فالٹ پیدا ہونے سے بجلی کی فراہمی بند ہو گئی، جس کے باعث شہر کو پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
واقعے کے فوراً بعد کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے کے الیکٹرک سے رابطہ کیا، جس پر ادارے کی تکنیکی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
ابتدائی معائنے کے دوران کے الیکٹرک حکام نے تصدیق کی کہ پمپنگ اسٹیشن کو بجلی فراہم کرنے والی مین کیبل میں فالٹ آنے کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
کے الیکٹرک کی ٹیم فالٹ کی مرمت اور بجلی کی بحالی کے لیے کام کر رہی ہے، جب کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بھی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے تاکہ پانی کی فراہمی کو جلد از جلد معمول پر لایا جا سکے۔






