واضح رہے کہ اس سے قبل انتظامیہ میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد پراسرار طور پر غائب ہو گئی تھی، جب کہ امدادی سرگرمیاں شہریوں، چھیپا اور ایدھی رضاکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت جاری رکھیں۔ کھدائی اور مشینری کے انتظام کے لیے شہریوں نے چندہ بھی جمع کیا۔
بچے کی تلاش کے دوران علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار اور میڈیا ہاؤسز کی گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا۔ بچے کی والدہ اور دادا نے بھی انتظامیہ کی غفلت پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا۔
ڈوبنے والے بچے کی شناخت ابراہیم کے نام سے ہوئی، جو شاہ فیصل نمبر 5 کا رہائشی اور ماں باپ کی اکلوتی اولاد ہے۔







