ذرائع کے مطابق مائی کلاچی روڈ پھاٹک کے قریب مین ہول سے مجموعی طور پر چار لاشیں ملیں، جن میں دو خواتین، ایک مرد اور ایک لڑکا شامل ہیں۔
ایدھی حکام نے لاشیں نکالیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں شناخت اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے لاشیں مین ہول میں پھینکنے کے بعد اوپر پتھر ڈال دیے تھے۔ لاشیں تقریباً دس دن سے زائد پرانی ہیں۔ پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ کا تعین کیا جائے گا۔ لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام تفصیلات طلب کر لی ہیں، انہوں ہدایت کی قتل کے پس پردہ عوامل کا باریک بینی سے تعین کیا جائے۔






