کے ایم سی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 22 ذوالحج 1447 ہجری، بمطابق 8 جون 2026 کو کراچی میں مقامی سطح پر عام تعطیل ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سٹی کونسل کراچی کی منظور شدہ قرارداد کے تحت ہونے والی اس تعطیل کے دوران کے ایم سی کے زیرِ انتظام تمام دفاتر بند رہیں گے۔
تاہم اعلامیے کے مطابق ضروری اور ہنگامی نوعیت کی خدمات انجام دینے والے افسران اور ملازمین معمول کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کے سلسلے میں ہر سال کراچی میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے، جس کے باعث کے ایم سی کے ماتحت دفاتر بند رہتے ہیں جبکہ ضروری خدمات جاری رکھی جاتی ہیں۔







