ریسکیو حکام کے مطابق منگھوپیر میں صائمہ عربین ولاز کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی، جب کہ گلشنِ حدید میں النور ہوٹل کے قریب سے بھی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

ڈیفنس فیز 8، خیابانِ ثاقب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی، جب کہ کلفٹن بوٹ بیسن سے ناساز حالت میں ملنے والا شخص دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق لیاقت آباد نمبر 10 پل کے نیچے سے ملنے والا شخص بھی دورانِ علاج جاں بحق ہوگیا، جب کہ سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب سے ملنے والا ایک اور شخص بھی اسپتال میں دم توڑ گیا۔

اس کے علاوہ سرجانی ٹاؤن سیکٹر 33 سے تشویشناک حالت میں ملنے والا شخص بھی دورانِ علاج جاں بحق ہوگیا، جب کہ بلدیہ، سپارکو روڈ، طیبہ مسجد کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت 55 سالہ عبد الودود کے نام سے ہوئی ہے۔

چھیپا حکام کے مطابق تمام افراد شدید گرمی کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں۔