ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مین شاہراہ پر نقل و حرکت کو محفوظ بنانے کے لیے عارضی چیک پوسٹ قائم کی تھی۔ چیک پوسٹ پر تعینات جوانوں نے قریب ہی خوارجین کی مش مشکوک حرکت دیکھی، جس پر فوری کارروائی کی گئی۔
فوجی اہلکاروں نے دہشتگردوں کا پیچھا کرتے ہوئے ان کے ٹھکانوں پر آپریشن شروع کیا، جس کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ مقابلے میں 8 خوارج ہلاک ہوئے، جب کہ پاک فوج کے کچھ جوان بھی شہید ہوئے۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی ممکنہ مزاحمت یا فرار کی کوشش کو ناکام بنایا جا سکے۔
سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خوارجی کے خاتمے اور مکمل امن و امان کی بحالی تک آپریشن جاری رہے گا۔







