ترجمان لاہور پولیس کے مطابق یکم اکتوبر سے اب تک شہر کے مختلف تھانوں میں مجموعی طور پر 8078 مقدمات درج کیے گئے، جب کہ کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا، جن میں47 کلاشنکوف، 366 رائفلیں، 320 گنیں اور 7257 پستول شامل ہیں۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اسلحہ لائسنس قوانین کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی جائے اور ڈالا کلچر سمیت اسلحہ کی نمائش میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے۔

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور فروخت میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزمان کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ شہر میں امن و امان ہر صورت برقرار رہ سکے۔