ریسکیو ٹیم اور فائر فائٹرز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ صوبائی وزیر نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حالات مکمل طور پر کنٹرول میں ہیں۔ آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔
ہوٹل کی انتظامیہ کے مطابق، شہریار نامی سی سی ٹی وی آپریٹر لاپتہ ہے جبکہ تقریباً 200 افراد محفوظ طور پر نکالے جا چکے ہیں۔ ہوٹل میں ٹھہرے تمام لوگ ریسکیو ہو چکے ہیں۔
ہوٹل 19 منزلہ پلازہ پر مشتمل ہے اور اس کا رقبہ تقریباً 4 کنال ہے۔ پلازہ میں تین بیسمنٹ ہیں، جن میں سب سے زیادہ نقصان بیسمنٹ ون میں ہوا ہے۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی محصور فرد کو نکالا جا سکے۔







