ڈاکٹروں کے مطابق طالبہ کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے اور اب وہ خود سانس لے رہی ہیں۔ تاہم آکسیجن سپورٹ بدستور جاری ہے جبکہ ان کے ہیمو ڈائنامکس بھی مستحکم ہو چکے ہیں۔ طبی عملے کا کہنا ہے کہ مریضہ کی حالت تسلی بخش ہے اور انہیں مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی کی رکن حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم طالبہ کے اقدامِ خودکشی کے واقعے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر انہوں نے لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ کیا۔
لاہور کی نجی یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم طالبہ کے اقدامِ خودکشی کے واقعہ پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر میں نے لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ کیا۔ہسپتال میں زیرِ علاج طالبہ اور اس کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، ان سے اظہارِ ہمدردی کیا اور طالبہ کی صحت سے متعلق ڈاکٹروں سے تفصیلی بریفنگ… pic.twitter.com/NDNQiCZcoV
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) January 8, 2026
انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں زیرِ علاج طالبہ اور اس کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، ان سے اظہارِ ہمدردی کیا اور طالبہ کی صحت سے متعلق ڈاکٹروں سے تفصیلی بریفنگ لی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق طالبہ ہوش میں آ چکی ہے، وینٹی لیٹر سے ہٹا دی گئی ہے اور اس کی حالت میں واضح بہتری آئی ہے۔







