واقعہ منگل کی دوپہر پیش آیا جس کے بعد کالج میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور طالبہ کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گئیں۔
پولیس کے مطابق طالبہ ہاسٹل میں مقیم تھیں اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی طور پر واقعے کی نوعیت کے حوالے سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ اہل خانہ کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔
کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فریحہ ایم بی بی ایس فائنل ایئر کی طالبہ اور آزاد کشمیر کی رہائشی تھیں۔ انتظامیہ نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔







