یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج جاری کردہ اپنے بیان میں بتائی۔ ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران کینٹ ڈویژن سے 30، سول لائنز سے 20، ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 31، سٹی ڈویژن سے 17، صدر ڈویژن سے 20 اور اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 16 ون ویلرز کو گرفتار کیا گیا۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ ون ویلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹریفک پولیس، ڈولفن اسکواڈ اور پیرو ٹیمیں ون ویلنگ کی مکمل روک تھام کو یقینی بنائیں۔
سی سی پی او لاہور نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ون ویلنگ، ریسنگ اور موٹر سائیکلوں میں غیر قانونی تبدیلی (آلٹریشن) سے اجتناب کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی ہی ایک مہذب اور ذمہ دار معاشرے کی اصل پہچان ہے۔






