ٹی ڈی سی پی انسٹیٹیوٹ آف ہاسپیٹیلٹی اینڈ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام 100 کیکس تیار کیے گئے جنہیں مختلف دفاتر میں مسیحی برادری کے افراد کے لیے ارسال کیا گیا تاکہ وہ اپنا تہوار خوشی اور بھرپور انداز میں منا سکیں۔

کیکس کے ساتھ مسیحی برادری کے لیے کرسمس کی مناسبت سے نیک تمناؤں کے پیغامات بھی بھیجے گئے۔

اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر عاصم رضا کا کہنا تھا کہ اس روایت کو آگے بڑھانے کا مقصد ملک میں موجود اقلیتوں کے ساتھ باہمی محبت، احترام اور رواداری کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے ٹی ڈی سی پی میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین کے لیے خصوصی تحائف کا اعلان بھی کیا۔


عاصم رضا کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ڈی سی پی اپنے تمام ورکرز سے محبت کرتا ہے اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونا ادارے کی روایت ہے۔