شہریوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں ترقیاتی کام عرصہ دراز سے سست روی کا شکار ہیں، جس کے باعث مین ہول کے ڈھکن غائب ہیں اور یہ خطرہ عام لوگوں کے لیے موجود ہے۔
کئی مرتبہ ٹھیکیداروں کو مین ہول کے ڈھکن رکھنے کے لیے کہا گیا، لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
ایک شہری نے بتایا کہ چند دن پہلے علاقے کے اے سی نے بھی دورہ کیا اور تمام مین ہول پر ڈھکن رکھنے کی ہدایت دی تھی۔
شہری کا کہنا ہےکہ میرے گھر کے سامنے مین ہول عرصہ دراز سے کھلا ہے، کئی بار ٹھیکیدار کو اطلاع دی لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔
شہری نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سانحے کا نوٹس لیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔







