لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کو بڑی کامیابی ملی۔ آج کی کارروائی کے نتیجے میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے چھ سے زائد ہلاک دہشت گردوں میں ایک کی شناخت اہم اور خطرناک کمانڈر نصرت اللّٰہ عرف مولوی نصرت کے طور پر ہوئی، جو دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث علاقے میں انتہائی مطلوب تھا۔
ریکارڈ کے مطابق مذکورہ دہشت گرد سی ٹی ڈی بنوں کو 28 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، جو اس کی سرگرمیوں کی سنگینی کا واضح ثبوت ہے۔ حکومت نے اس کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔
اس اہم کامیابی کے بعد پولیس کے مورال میں اضافہ ہوا ہے، جب کہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ باقی ماندہ شرپسند عناصر کا بھی مکمل طور پر خاتمہ کیا جا سکے۔






