تفصیلات کے مطابق علاقے میں افغان طالبان کی  پراکسی خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی، فورسز نے سلطان خیل اور طوفان والا کے علاقوں میں فضائی اور زمینی نگرانی شروع کی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق نگرانی کے دوران خوارج کی نقل و حرکت کی نشاندہی ہونے پر فوری کارروائی کی گئی، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چار روز میں افغان طالبان کے بھیجے گئے 102 خوارج جہنم واصل کئے جا چکے ہیں

دوسری جانب افغان طالبان اور خوارج کی جارحیت کے خلاف سرحد پر کھڑے فرنٹیئر کور کے جوانوں کے حوصلے غیر متزلزل ہیں۔

دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دینے والے فرنٹیئر کور کے جوانوں کا کہنا ہے کہ ہم پاک افغان سرحد پر کھڑے ہیں اور اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں، اگر افغان طالبان نے دوبارہ یہ حرکت کی تو جواب اس سے بھی زیادہ سخت ہوگا۔

سرحد پر کھڑے جوانوں کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج نے ہماری سرحدوں پر ناپاک حملے کی کوشش کی، ہم نے جواب میں ان کی پوسٹوں کو تباہ کردیا، کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا کیونکہ اس کے جوان سرحد پرحفاظت کے لیے موجود ہیں۔

ایف سی جوانوں کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ملک اور مادر وطن کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، ہم تمام جوان اور ہمارے ٹینک ہمہ وقت تیار ہیں، دشمن اس خام خیالی میں نہ رہے کہ وہ ہم سب سے بچ کر نکل جائے گا۔