ذرائع کے مطابق جلسہ عام کے دوران جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک اور آئندہ پارٹی پالیسی سے متعلق اہم اعلانات بھی متوقع ہیں، جس کے باعث کارکنوں اور عوام میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
تیمرگرہ میں جلسہ گاہ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جلسہ گاہ اور اطراف کے علاقوں کو جماعت اسلامی کے پارٹی پرچموں، بینرز اور استقبالی کیمپس سے سجا دیا گیا ہے جبکہ مختلف مقامات پر کارکنوں کی جانب سے استقبالیہ کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔
جلسے کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس اور متعلقہ اداروں کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے۔
جماعت اسلامی کے مقامی رہنماؤں کے مطابق ضلع بھر سے بڑی تعداد میں عوام اور کارکنان کی جلسے میں شرکت متوقع ہے جبکہ قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔






