پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، پاکستان نیوی میں دوسرے پی این ملجم کلاس کے جہاز، پی این ایس خیبر، کی شمولیت کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ اہم بحری تجارتی اور توانائی کی راہداریوں کے ساتھ پاکستان کا اسٹریٹیجک محلِ وقوع ایک مضبوط بحری قوت کا متقاضی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بحری مفادات کو چیلنج کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
#ISPR
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) April 4, 2026
Rawalpindi, 04 April, 2026
Admiral Naveed Ashraf, NI, NI (M), T Bt, Chief of the Naval Staff (CNS), #Pakistan Navy, emphasized the importance of a strong, balanced and technologically advanced Navy during the induction ceremony of the 2nd PN MILGEM Class Corvette, PNS… pic.twitter.com/6HlrQ9pA9c
نیول چیف نے کہا کہ پاکستان نیوی کو جدید ترین پلیٹ فارمز اور خصوصی ٹیکنالوجیز سے لیس کیا جا رہا ہے، جو دشمن کے اہم انفراسٹرکچر، کمزوریوں اور بحری اثاثوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت فراہم کرتی ہیں۔ پی این ایس خیبر جیسے جدید جہاز اور آئندہ ہنگور کلاس آبدوزوں کی شمولیت پاکستان نیوی کی جدیدیت میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔
ایڈمرل نوید اشرف نے پی این ایس خیبر کے عملے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ملکی سمندری حدود کے دفاع اور اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا اعادہ کیا۔






