ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے جبکہ ان کی طبی حالت پہلے سے بہتر بتائی جا رہی ہے۔

مفتی عبدالرزاق نقشبندی کا کہنا ہے کہ مفتی منیب الرحمان کی صحت میں بتدریج بہتری آرہی ہے اور انہوں نے اسپتال میں معمول کے مطابق نمازیں بھی ادا کیں۔

ڈاکٹرز نے انہیں مزید آرام کرنے کی ہدایت دی ہے، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بدھ کے روز انہیں گھر منتقل کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔

اہلِ خانہ نے عوام سے مفتی منیب الرحمان کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔